قومی

ڈاکٹر ذوالقرنین اورڈی اوسیکنڈری محمد طاہر صدیقی کاڈینگی کے حوالے سے اسکولوں کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد طاہر صدیقی کے ہمراہ انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت مختلف سکولوں کا اچانک دورہ کیا اور سرویلنس سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا

انہوں نے گورنمنٹ کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ روڈ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلستان کالونی،ایم سی ہائی سکول گلستان کالونی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے بلاک گلستان کالونی اور دیگر سکولوں کا دورہ کیا اور بارشی پانی کی صفائی سمیت ان ڈور وآؤٹ ڈور سرویلنس کو چیک کیا۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے سے قبل ڈینگی اقدامات کو چیک کررہے ہیں تاکہ کسی جگہ لاروا کی افزائش کا احتمال نہ رہے۔اس موقع پر اینٹامالوجسٹس خرم اعظم اور ساجد تبسم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button