National

The robbers did not specify the ambulance, took arms thrust

Karachi (94 news) بھٹائی آباد میں ہسپتال سے مریض لانے والی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیور کواسلحہ کے زورپرلوٹ لیا گیا۔

شہرقائد میں سٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کی رسمی کارروائیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پرپھوٹ گیا۔ شہرکی مرکزی شاہراہوں پر شہریوں سے لوٹ مارکے واقعات کے بعد اب بے لگام سٹریٹ کرمنلز جان بچانی والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنانے لگے۔

سچل تھانے کے علاقے گلستان جوہربھٹائی آباد میں125 موٹرسائیکل پرسوار3 مسلح ڈاکوؤں نے فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیورکواسلحہ کے زور پرلوٹ لیا۔

ایمبولینس کا ڈرائیور ڈاؤ ہسپتال سے مریض کولے کراس کی رہائش گاہ بھٹائی آباد پہنچا تو اسے موبائل فون، نقدی دیگر سامان سے محروم کردیا گیا۔ ڈرائیورعبدالرشید نے بتایاکہ وہ واقعے کی رپورٹ درج کرانے سچل تھانے پہنچا تو پولیس اہلکاروں نے اس سے چھینے گئے موبائل فون کا ڈبہ مانگ لیا۔ اس پرایمبولینس ڈرائیور دلبرداشتہ ہوکررپورٹ درج کرائے بغیر تھانے سے لوٹ گیا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close