کامرس

ڈالر کی پرواز200 روپے تک،وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کردی

اسلام آباد (94نیوز) ڈالر کی قیمت 200 روپے تک ہو جانے کی خبروں پر وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کردی، آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے حصول کیلئے ڈالر کے ریٹ سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملک میں ڈالر کا ریٹ 180 روپے سے 200 روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کیلئے ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔

ڈالر کی قدر میں 30 فیصد تک مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک اور نیا اور خوفناک طوفان آئے گا۔ تاہم اب اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے باقاعدہ وضاحت جاری کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کے ساتھ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر مذاکرات کریگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button