بین الاقوامی

ہیٹی: 15 امریکی عیسائی مبلغین اہلِ خانہ سمیت اغواء

ہیٹی (94 نیوز) لاطینی امریکا کے ملک ہیٹی میں 15 امریکی مسیحی مبلغین اور ان کے اہلِ خانہ کو اغواء کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی مسیحی مبلغین کا گروپ یتیم خانے کے دورے سے واپس آ رہا تھا جسے راستے میں اغواء کر لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی کرسچئین مبلغین اور ان کے اہلِ خانہ کو مسلح گینگ نے اغواء کیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے باخبر ہیں، بیرون ملک امریکی شہریوں کی حفاظت سب سے اہم ترجیح ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ ہیٹی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ اغواء کی وارداتیں ہوتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button