قومی

نواز شریف کو جیل میں گھر سے آیا کھانا نہیں کھانے دیا جائے گا

لاہور (94 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں گھر سے آیا کھانا نہیں کھانے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انتہائی اہم میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو بتایا جائے گا کہ گیسٹ ہاؤس اور جیل میں فرق ہوتا ہے۔ اور اب انکو کگر سے آیا ہوا کھانا نہیں کھانے دیا جائے گا،

سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں ۔واضح رہے کہ گذشتہ برس احتساب  عدالت  نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی نواز شریف کوکوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔شہبازشریف بھی نواز شریف کےساتھ اسی سیکیورٹی وارڈ میں رہیں گے۔ذوالفقارعلی بھٹو اورآصف زرداری بھی اسی جیل میں قید کاٹ چکے ہیں۔ سکیورٹی وارڈ کے لان میں ذوالفقار علی بھٹواورآصف زرداری کےلگائے پودے بڑے ہو چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیس بائے بیس کا کمرہ الاٹ کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button