کامرس

ڈالر کی اونچی اڑان، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کراچی (94 نیوز) کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبارمندی کا شکار ہے اور 430 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو ا تو 100 انڈکس 34 ہزار 291 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور سطح 34 ہزار 416 پر پہنچ گئی تاہم یہ پرواز برقرارنہ رہ سکی ۔ ادھر ڈالر کا ریٹ بڑھا تو دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی اور 430 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈکس نے 34 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو دی، اس وقت 100 انڈیکس 33 ہزار 861 پوائنٹس کی سطح پر ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button