کامرس

ڈالر اور سونا سستا ہوگیا

کراچی (94نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں کمی دیکھی گئی اور سونا بھی سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو  سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان پایا گیا، جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کی مزید کمی سے 87100روپے ہو گئی جو کہ گذشتہ روز 87900روپے تھی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 686روپے کی کمی سے 74674 روپے ہو گئی۔

جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.16روپے سے کم ہو کر157.75روپے اور قیمت فروخت 158روپے سے کم ہو کر157.85روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 90پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.20روپے سے کم ہو کر157.30روپے ارو قیمت فروخت158.70روپے سے کم ہو کر157.80روپے پر آ گئی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close