ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن و سمال میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن و سمال میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے ٹریننگ ورکشاپ سے صدرنبیل احمد چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہااس وقت ہمارے ملک کو ایکسپورٹ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اگر پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ملکی ز ر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا لیکن ضرورت اس امر کی ہے حکومت کی طرف سے تاجروں کی زیادہ سے زیادہ رہنمائی کی جائے اور کسپیسٹی بلڈنگ کے ذریعے چھوٹے تاجروں کو بھی آگاہی فراہم کی جائے کے وہ بھی ملکی ایکسپورٹ میں اپنا حصہ ڈال سکیں ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کی ہسٹری میں یہ ایک نئے باب کا اضافہ ہے کہ پہلی دفعہ ہم ایک ایسا سیمینار کروا رہے ہیں جس میں ایکسپورٹ کی بات کی جارہی ہے انھوں نے مزیدکہا ہمارے لوکل ڈائیز اینڈ کیمیکلز مینو فیکچررز میں اتنی کپیسٹی موجود ہے وہ دوسرے ممالک کو اپنی پراڈکس ایکسپورٹ کرسکیں ضرور صرف رہنمائی اور گائیڈنس کی ہے جس کے لیے ہم سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے انتہائی مشکورہے انھوں نے ہماری درخواست پر آج کے سیشن کو آرگنائز کرنے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور ہم امید کرتے ہیے آج کا یہ سیمینار ملکی ایکسپورٹ بڑھانے میں ایک اچھی کاوش ثابت ہوگا اس موقع پر یواین کنسلٹنٹ محمد ادریس اصغر نے ملٹی میڈیا کے ذریعے مختلف ممالک میں ایکسپورٹ ہونے والی پراڈکٹس اور ان کی ڈاکومنٹیشن بارے آگاہی فراہم کی اور شرکا کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور سمال میڈیم انٹر پرائزز کے پلیٹ فارم سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاسابق صدر فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن محمد مغیث کھوکھر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کے میں صدر نبیل احمد چوہان اور ان کی کیبنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کے وہ ایک نئے جذبے اور ویژن کے ساتھ ایسوسی ایشن کے ممبران کی خدمت کر رہے ہیں اور سالانہ اجلاس عام کے موقع پر انھوں نے اپنے جس ویژن کا اظہار کیا تھا آج کا یہ سیمینار اس کا ایک عملی نمونہ ہے صدر نبیل احمد کی ویژنری قیادت میں آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گاگروپ لیڈر تاجر اتحاد محمد ایوب صابر نے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر صدر نبیل احمد چوہان ،جنرل سیکرٹری محمود الہی اور کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کی ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر میڈم فاکیہ زبیر اور یواین کنسلٹنٹ محمد ادریس اصغر کا بھی انتہائی مشکور ہوں کے انھوں اس ٹریننگ سیشن میں بھرپور طریقے سے ڈائیز اینڈ کیمیکلز کمیونٹی کو آگاہی فراہم کی امید ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر میڈم فاکیہ زبیر نے سمیڈا کے پلیٹ فارم سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کے آئندہ بھی آپ کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مضبوط کوآرڈی نیشن عمل میں لائی جائے گی ٹریننگ سیشن کے تمام شرکا نے اس سیشن کو ایسوسی ایشن کی ایک مثبت کاوش قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی ایسے سیشن کے انعقاد پر زور دیا
ٹریننگ سیشن سے طارق مجید،میاں ممتازاحمد، محمودالہٰی، امتیازعلی عامر، سعدطاہر نے بھی خطاب کیا ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر میڈم فاکیہ زبیر اور یواین کنسلٹنٹ محمد ادریس اصغرکو ایسوسی ایشن کی طرف سے یاد گاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔



