تقریبات/سیمینارز

ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف وفاداری، نو منتخب صدر نبیل احمد و دیگر نے حلف اٹھا لیا

فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف وفاداری خطاب کرتے ہوئے نومتخب صدرنبیل احمد چوہان نے کہا میں اورمیری کابینہ انشا اللہ اس سال ممبران کی بھرپور خدمت کریں گے اور ان کے ہر قسم کے مسائل کو حل کروائیں گے۔ میرا یہ ویژن ہے آپ عہدیداران سے مل کر اپنی کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔ فیصل آباد کی تمام ڈائیز اینڈ کیمیکلز کمیونٹی کو اپنے پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے میں سمجھتا ہوں کے ہمارا آپس میں اتحاد اور اکٹھ ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے۔ میری بھرپور کوشش ہوگی اپنے ممبران کے لیے زیادہ سے زیادہ ورکنگ کی جائے اپنے ممبران کے ہر طرح کے مفادات کا تحفظ کیا جائے ہم ممبران کو ٹیکنیکل بنیادوں پر مضبوط بنانے کے لیے سپورٹس گالا اور مختلف تفریحی ایونٹس و سیمینارز /ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا انھوں نے مزیدکہا کہ فیصل آبادکی تمام تاجر برادری اور باالخصوص ڈائز اینڈ کیمیکلز کی ٹریڈ سے وابستہ کاروباری کمیونٹی بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ملکی ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ کا انحصار اسی کمیونٹی کے در آمد کردہ خام مال کی مرہون منت ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کے ڈائیز اینڈ کیمیکلز کے کاروبارسے منسلک افراد کو زیاد ہ سے زیادہ ٹیکس چھوٹ دی جائے اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کی جائیں اور سسٹم کو سادہ آسان اور موثر بنایا جائے میں اورمیری کابینہ سینئر قیاد ت ان کے دیگر ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںمیر ی دعا ہے کے اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمارا یہ سفر خیر و خوبی اختتام پذیر ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button