قومی

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا جھنگ اور چنیوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں اور فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع جھنگ اور چنیوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں اور فلڈ ریلیف کیمپس کا جامع معائنہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے خانوآنہ فلڈ سیکٹر، بلو شہابل، ڈھندے شاہ فلڈ سیکٹر ضلع چنیوٹ، دوست محمد لالی پل فلڈ ریلیف کیمپ اور ملحقہ علاقے، چنڈ بھروانہ فلڈ سیکٹر، شاہ جیونہ فلڈ سیکٹر، حویلی شیخ راجو اور موڑ منڈی سمیت متعدد مقامات کا جائزہ لیا اور ریلیف سرگرمیوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے موقع پر انمول ونڈا کی ترسیل، ویکسینیشن سہولیات، تازہ چارے کی دستیابی، ادویات اور تعینات ویٹرنری عملے کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔انہوں نے متاثرہ کسانوں اور مقامی مکینوں سے ملاقات کی اور ان کے خدشات سنے۔گورنمنٹ ہائی سکول شاہ جیونہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے معائنے کے دوران کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر سید ندیم بدر نے انہیں محکمے کی جانب سے سیلاب متاثرین کے جانوروں کے لئے کئے گئے اقدامات اور ویٹرنری سہولیات پر بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں شرکت کی جس میں سیلاب متاثرہ کسانوں کو بالخصوص تحصیل احمد پور سیال میں ونڈا کی بروقت فراہمی اور شفاف تقسیم کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک متاثرہ کسانوں کا مضبوط سہارا ہے اور جانوروں کی صحت کے تحفظ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل بھی مسلسل جاری ہے تاکہ وبائی امراض سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے جبکہ فلڈ ریلیف کیمپس پر ویٹرنری عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی دے رہا ہے۔ مزید برآں موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر ونڈے کی فراہمی اور جانوروں کے علاج معالجے کی سہولت یقینی بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور عوامی ریلیف حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button