تقریبات/سیمینارز

ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب فیض نعیم وڑائچ کا صنعت زار فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب فیض نعیم وڑائچ نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر پلاننگ سلمان،ڈائریکٹر عرفان گوندل،صفدر علی،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار، مینجرادارہ زاہدہ ناز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزائن ضیاء مجید اور دیگر بھی موجود تھے۔

ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب نے اے ڈی پی سکیموں پر عملدرآمد، ادارہ کے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے سروسز ڈلیوری میں بہتری کے اقدامات پر مینجر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مختلف ٹریڈز میں کورسز کرنیوالی طالبات میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔ مینجر ادارہ نے ڈی جی کو انتظامی امور اور ادارہ میں سکھائے جانے والے کورسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close