internationalNational

China's Corona azharstays Pakistani support against viruses,

چین پاکستان کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو فروغ دے گا، وزارت خارجہ

Beijing (94 news) چین کی وزارت خارجہ نے نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کیلئے پاکستانی سینیٹ کی قراردادکو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آہنی دوست اورہرموسم کے سٹریٹیجک شراکت دار دونوں ممالک کے درمیان غیر متزلزل دوستی کا ایک اور ثبوت ہے، چین پاکستان کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو فروغ دے گا اورانتہائی ذمہ دارانہ رویہ کے ساتھ چین میں موجود پاکستانی شہریوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

گذشتہ روز ایوان بالا میں منظور کی جانے والی اس قرارداد میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ ایمرجنسی کے اس مشکل وقت میں چین کے ساتھ مکمل تعاون کا عہد کیا گیا ہے اور پاکستانی شہریوں خصوصاََ وسطی چین کے شہراور وبا کے مرکز ووہان میں پاکستانی طالب علموں کا تحفظ اورخیال رکھنے پر چین کی تعریف کی گئی۔

غیر ملکی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اس قرار داد کی منظوری کو ہم سراہتے ہیں جو آہنی دوست اورہرموسم کے اسٹریٹیجک شراکت دار دونوں ممالک کے درمیان غیر متزلزل دوستی کا ایک اور ثبوت ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس سے ایک بار پھرظاہر ہوتا ہے کہ مشترکہ مستقبل کی برادری کی حیثیت سے ہم مشکل وقتوں میں ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کرسکتے ہیں۔گینگ نے کہا کہ چین اس وبا کے خاتمے اوردنیا بھرمیں عوامی صحت عامہ کی بہتری کی کوششوں میں پاکستان اور عالمی برادری کے دیگر ارکان سے تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو فروغ دے گا اورانتہائی ذمہ دارانہ رویہ کے ساتھ چین میں موجود پاکستانی شہریوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button