بین الاقوامی

چین نے ایرانی مظاہروں کے ردعمل میں امریکہ کے ایران پر ممکنہ حملے کی مخالفت کردی

بیجنگ (94 نیوز) چین نے ایرانی مظاہروں کے ردعمل میں امریکہ کے ایران پر ممکنہ حملے کی مخالفت کر دی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتاہے۔ عالمی قوانین کے تحت ملکی خود مختاری اور سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ ایرانی حکومت اور عوام موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں اور ملکی استحکام برقرار رکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری تشددختم ہوناچاہئے، یہ طاقت کی نہیں کمزوری کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے ۔صدر ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیار ے میں گفتگو میں کہاکہ ایرانی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نےگزشتہ روز جوہری معاہدے پر بات کرنے کیلئے رابطہ کیا، ہم ان سے مل سکتے ہیں۔ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button