بین الاقوامیکامرس

چین نے امریکہ سے "اکنامک وار” کے پرامن حل کی پیشکش کردی

بیجنگ (94 نیوز) چین نے امریکہ سے جاری "اکنامک وار” کے پرامن حل کی مذاکرات کے ذریعے کرنے کی پیشکش کردی، امریکہ سمیت دنیا بھر کے تاجروں کو سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہیں۔

وائس آف امریکا کے مطابق چین کے نائب وزیرِ اعظم لیو ہی نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ چین امریکہ سے جاری تجارتی تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر تیار ہے اور تناﺅ کم کرنے کے لیے پرامن بات چیت کا حامی ہے۔لیو ہی امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے پیر کو ایک ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگ سے کسی ملک کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ان کے بقول اس جنگ سے نہ صرف چین اور امریکہ کا نقصان ہوگا بلکہ یہ جنگ دنیا کے دیگر ممالک کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو چین کی 550 ارب ڈالر کی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح 10 فی صد سے بڑھا کر 15 فی صد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل چین نے امریکہ کی 75 ارب ڈالر کی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔دنیا کی دو مستحکم معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ جب کہ کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں چین کی کرنسی "ین” کی قدر 11 برسوں میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ لیو ہی چینی صدر شی جن پنگ کے معاشی مشیر بھی ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ چین مشاورت اور تعاون کے رویے کے ساتھ امریکہ سے تجارتی جنگ کی مخالفت کرتا ہے اور اس کا حل چاہتا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close