قومی

شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری، کیا رہائی ہو جائے گی؟

راولپنڈی (94 نیوز) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کی۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کا عملہ روبکار لےکر اڈیالہ جیل راولپنڈی روانہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ روبکار جاری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کی فوری رہائی ممکن نہیں ہے کیونکہ راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور ان سے تفتیش درکار ہے لہٰذا ان کی نظر بندی کے آرڈر جاری کیے جاتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کو 15 دن کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button