قومی

چینی 110روپے کلو فروخت کئے جانے کیخلاف قرارداد اسمبلی میں پیش کردی گئی

لاہور (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے چینی 110 روپے کلو میں فروخت کئے جانے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔

سمیرا کومل نے ایوان میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب میں چینی پہلی بار 110روپے کلو فروخت ہو رہی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چینی سنچری بھی کراس کر گئی ہے۔

متن میں تحریر ہے کہ شوگر مافیا غریب آدمی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،مہنگائی، غربت کے ستائے عوام کو حکومت روز مہنگائی کے تحفے دے رہی ہے،شوگر مافیا کےخلاف کارروائیاں بھی صرف زبانی جمع خرچ تک ہیں۔ انہوں نے قرارداد میں کہا کہ یہ ایوان چینی کی قیمتیں فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button