کھیل

بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو 341 رنز کا ہدف دیدیا

راجکوٹ (94 نیوز) بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 341 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ساﺅراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 96 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں روہت شرما نے 42، ویرات کوہلی نے 78، شریاس ائیر نے 7، لوکیش راہول نے 80، منیش پانڈے نے 2 اکور رویندرا جدیجہ نے 20 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 50 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کین رچرڈسن نے 10 اوورز میں 73 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہول، شریاس ائیر، منیش پانڈے، رویندرا جدیجہ، محمد شامی، نودیپ سائنی، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، ایشٹن اگر، ایلکس کیری، ایشٹن اگر، پیٹ کومنز، مچل سٹارک، کین رچرڈسن اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button