قومی

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار

لاہور(94 نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکارکردیا اور وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو130 روز کی چھٹی کی درخواست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق کامران علی افضل کی ایک ماہ کی چھٹی 6 دسمبر کو مکمل ہو رہی ہے، کامران افضل نے 130 روز بیرون ملک ایکس کیو پاکستان کیلئے چھٹی کی درخواست دیدی۔ کامران علی افضل نے کہاکہ آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں، میری درخواست منظور کی جائے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اس سے قبل بھی 2 بار ایک ایک ماہ کی چھٹی منظور کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 دسمبر تک کامران علی افضل کی رخصت منظور کی تھی، مزید 30 روز کیلئے عبداللہ سنبل کو قائم مقام چیف سیکرٹری کے طور پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا تھا، کامران علی افضل نے 6 اگست کو پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری کام کرنے سے انکار کیا تھا،کامران افضل نے کہاکہ پنجاب میں ربڑسٹیمپ بن کر کام نہیں کر سکتا، اس لئے کام کرنے سے معذرت کی تھی ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close