National

Chief Justice apologized last day of his job

Islam Abad(94 news) سپریم کورٹ آف پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج 20 دسمبر کو اپنے عہدہ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18جنوری 2019ء کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا۔ جبکہ سنیارٹی اور مدت ملازمت کے لحاظ سے اگلے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد ہوں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آج فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کیا۔چیف جسٹس نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کا آغاز سورۃ النحل سے کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں ان لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جنہیں میرے فیصلوں سے تکلیف ہوئی۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جج کو غیر جانبدار ہونے کے ساتھ دل سے شیر ہونا چاہئیے۔ سچ ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا میرے اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی مہم چل پڑی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ میرے نزدیک ایک جج کو بے خوف وخطر ہونا چاہئیے۔ایک جج کا دل شیر کی طرح اور اعصاب فولاد کی طرح ہونا چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی چھٹیاں نکال کر 235 دن چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہا۔جب میں پیدا ہوا تو میرے منہ میں ایک دانت تھا۔ میرے خاندان میں یہ بات مشہور ہو گئی کہ بچہ بہت خوش قسمت ہو گا۔میں نے ہمیشہ وہ کیا جسے درست سمجھا، واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آج ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ہسنیارٹی اور مدت ملازمت کے لحاظ سے اگلے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد ہوں گے/ وہ 21 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور دو سال چیف جسٹس رہنے کے بعد یکم جنوری 2022ء کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے، ان کے بعد مسٹر جسٹس عمر عطابندیال 2 فروری 2022ء کو بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وزارت قانون نے نئی تقرری کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی جا چکی تھی ۔

More

Related news

Leave a Reply

Close