بین الاقوامی

چیف جسٹس ثاقب نثارکی ترکی کے صدر طیب اردگان سے ملاقات

اسلام آباد(94 نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے ترکی کے صدر طیب اردگان سے ملاقات کی ، ترک صدرنے خلوص اورمحبت کااظہارکیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی کے دورے پر ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے ترکی کے صدر طیب اردگان سے کونیہ میں ملاقات کی ،جس میں چیف جسٹس نے پاک ترک عوام کے خصوصی تعلقات پر اظہار خیال کیا،ترک صدر طیب اردگان نے بھی پاکستانی عوام سے متعلق اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ترک صدر نے چیف جسٹس کو مولانا روم کے شہر میں خوش آمدید کہا۔

 چیف جسٹس ثاقب نثار نے ترک آئینی عدالت کے صدرڈاکٹرزختوارسلان سے بھی ملاقات کی اورپاکستان کے عدالتی نظام سے متعلق بتایا۔
Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close