National

The PTI, which accused the Chief Election Commissioner of meeting with the PDM, itself held the most meetings, Election Commission sources said.

Islam Abad (94 news) چیف الیکشن کمشنر پر پی ڈی ایم سے ملاقات کا الزام لگانے والی پی ۓی آئی نے سب سے زیادہ خود ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پر پی ڈی ایم سے ملاقات کا الزام لگانے والے تحریک انصاف سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ الیکشن کمشنر سے سب سے زیادہ ملاقاتیں خود تحریک اںصاف کے رہنماؤں اور وزرا نے کیں۔
پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقات کرنے پر تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے عمل کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کل جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد آج پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی کابینہ کے مختلف وزراء بھی چیف الیکشن کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے رہے ہیں، پی ڈی ایم وفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات روٹین کا معاملہ ہے، پی ڈی ایم نے پورے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی صرف چیف الیکشن کمشنر سے نہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button