قومی

حکومت نے آئی ایم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، ایک بار پھر بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (94نیوز) حکومت نے آئی ایم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، ایک بار پھر بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کر تے ہوئے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت چھوٹے صارفین کے علاوہ سب کیلئے بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کر دی جائے گی، صارفین سے 3 سال میں بجلی اورگیس کی مدمیں 340 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کو بجلی اور گیس پر محدود سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا گیس نرخ کا تعین کرنے کے معاملے پر خود مختار ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button