قومی

کورونا کے وار،خیبرپختونخوا میں آج سے اسکول بند

پشاور (94 نیوز) خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور دیگر اضلاع میں آج سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام تراکئی نے بتایا کہ اِن اضلاع میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے، صوبے میں جہاں کورونا کا پھیلاؤ 5 فیصد سے زیادہ ہوگا وہاں اسکولز بند کر دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے این ٹی ایس کے زیر اہتمام پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کردیے، امتحانات دوبارہ لیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button