National

Chairman of the Senate no-confidence motion against the government sought the help Rehman

Islam Abad(94 news) چیئرمین سینیٹ کے معاملے پرحکومت نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے شروع کردیئے،8 رکنی حکومتی وفدمولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا،حکومتی وفدکی قیادت سینیٹرشبلی فراز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا عہدہ بچانے کیلئے متحرک ہے، حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی ،شبلی فراز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا ہے، حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے چیئرمین سینٹ کے معاملے پر کردار اداکرنے کی اپیل کی ہے، حکومتی وفد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کیخلاف قراردادواپس لے تو حکومت ڈپٹی چیئرمین کیخلاف قراردادواپس لینے کےلئے تیارہے، حکومتی وفد بلاول بھٹو، شہبازشریف سمیت تمام رہنماؤں سے رابطے بھی کرے گا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close