قومی

شیخ رشید کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے گا یا نہیں ؟فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کا

اسلام آباد(94 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور ن لیگی رہنما سعد رفیق کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شیخ رشید اور سعد رفیق کو کمیٹی میں نہ شامل کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں بدنظمی پیدا نہ ہو۔ سپیکر نے اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت سے بھی بات چیت مکمل کر لی ہے ۔

یاد رہے کہ شیخ رشید نے شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی بنانے پر شدید احتجاج کیا تھا تاہم بعدازاں انہوں نے حکومت کو پی ا ے سی کمیٹی کا رکن نامزد کرنے کیلئے درخواست کی تھی جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں رکنیت کیلئے نامزد کیا تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button