قومی

چک جھمرہ کے علاقہ میں دو گروپس میں تصادم،فائرنگ کے نتیجہ میں ریٹائر فوجی زخمی

 

چک جھمرہ(میاں آصف سے) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر 187 ر۔ب بلوآنہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، مبینہ طور پر مخالفین کی فائرنگ سے ریٹائر فوجی محمد منیر کی دونوں ٹانگیں چھلنی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دو سال قبل ریٹائر فوجی محمد منیر کے چھوٹے بھائی  غلام شبیر کو مخالفین نے قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے، محمد منیر اپنے بھائی کے مقدمہ کی پیروی کررہا تھا،

مضروب منیر نے ملزمان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کو دھمکیاں دی جا رہی تھیں کہ مقدمہ کی پیروی نہ کرو ورنہ تمہیں نتائج بھگتنا پڑیں گے، جبکہ منیر نے اپنے بھائی کے مقدمہ کی پیروی نہ چھوڑی، آج تقریباََ 3:30بجے سہ پہر منیر اپنے گھر سے ڈیرہ کی طرف جا رہا تھا کہ ملزمان نے پیچھے ساے فائرنگ کرکے منیر کو شدید زخمی کردیا، اور ملزمان فرار ہوگئے،

منیر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button