National

Chaudhry Parvez Elahi transferred to Adiala Jail

Lahore (94 news) پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق پرویز الہٰی کو صبح 5 بجے کیمپ جیل سے نکالا گیا اور بذریعہ موٹر وے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ہے۔ پرویز الہٰی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ پرویز الہٰی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنا مکمل کر لیا گیا، ان کو کس کلاس میں رکھا جائے گا اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button