قومی

چودھری سرور کل گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

چودھری سرور کل گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

لاہورپاکستان تحریک انصااف کی جانب سے پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری سرور کل اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے، جس کے لیے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ”ہم نیوز “کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کل گورنر پنجاب کاحلف اٹھا لیں گے ، تقریب حلف برداری کل شام چھ بجے منعقد ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ گورنر پنجاب سے حلف لیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی چودھری سرور کے حلف اٹھانے تک قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں ،چودھری سرور نے گورنر پنجاب کا حلف 28 اگست کو اٹھانا تھا لیکن صدارتی انتخابات کی وجہ سے تقریب حلف برداری مو¿خر کردی گئی تھی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close