international

Church shooting 2 Killed, 2 injured

Washington (94 news) فلوریڈا کے رویرا بیچ میں واقع چرچ میں سہ پہرکے وقت ایک جنازے کے بعد 4 افراد کو گولی مار دی گئی جن میں سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے رویرا بیچ میں واقع چرچ میں ایک جنازے کے فوری بعد فائرنگ شروع ہو گئی جس میں 15سالہ لڑکا اور ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک خاتون اور نوعمر کو بھی گولی لگی۔اس حوالے سے کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔دوسری طرف رویراپولیس نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ واقعہ میں 15 سالہ بچے سمیت 2افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 2 زخمی ہیں۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

More

Related news

Leave a Reply

Close