تقریبات/سیمینارز

چانسلرہمدرد یونیورسٹی سعدیہ راشد کا فیصل آباد کا دورہ

طب قدیم طریقہ علاج ہے، طب نبویﷺ ہر بیماری کا علاج ممکن ہے، سعدیہ راشد

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر اور طب پائم کی چئیرپرسن سعدیہ راشد نے گذشتہ روز فیصل آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حکیم روشن دین (مرحوم ) کے صاحبزادے پائم کے صدر فیصل آباد حکیم اختر حسین قادری، حکیم راحت سوہدوری سینئر نائب صدر پائم اور حکیم بشیر بھیروی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب میں پاکستان بھر سے حکماء نے شرکت کی۔

ہونہار طالبہ اریضہ اختر نے نغمہ پیش کیا ۔حاضرین محفل نے طالبہ کو خوب سراہا۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طب ہزاروں سالوں سے موجود ہے۔ اور سب سے قدیم طریقہ علاج طب ہی ہے۔ جو کہ طب نبوی بھی کہلاتا ہے۔ طب نبوی سے ہر بیماری کا علاج ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کی ترقی کے باوجودکوئی بھی قدرت کے بنائے ھوۓ نظام کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ طب قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو اشرف المخلوقات کو عنایت ھوا ہے۔ ہم اس میں مزید جدت اور بہتری لانے کی کوشیش کر رہے ہیں۔ آنے والی نسل سے بھی یہی کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی جتنی بھی جدید ہو جائے لیکن ان سب کو قدرت کے بنائے گئے اصولوں کے ساتھ ہی چلنا پڑے گا۔ آج ہم سادہ غذاؤں کو چھوڑ کر بیماریوں کو پال رہے ہیں۔ جتنی زندگی سادہ ہوگی اتنی ہی آسان ہوگی۔ آخر پر تمام شرکاء کیلئے پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button