قومی

چاند رات2 بجے شب سے ضلع بھر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع ہوگا، ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ریٹائرڈ)ندیم ناصرنے عید الاضحی انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ فیصل آباد میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چاند رات2 بجے (شب)سے ضلع بھر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع ہوگا جس کے تحت مساجد،عید گاہوں، قبرستانوں اور اہم شاہراؤں کی صفائی کا عمل نماز سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ قربانی کی آلائشوں کی تلفی کے لئے 30 کے قریب اضافی خندقیں تیار کی گئی ہیں،ضلع بھر میں 75۔اجتماعی قربان گاہوں پر خصوصی صفائی اور سپرے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے تینوں دن اضافی مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں موجود رہے گی اورشہریوں سے آلائشیں گھروں کے قریب سے جمع کرنے کا خصوصی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 9 مویشی منڈیوں میں صفائی کیمپس اور مشینری پہلے سے فعال ہے،مرکزی سڑکوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی جائے گی آلائشوں کی بروقت تلفی کے لئے ایس او پیز کے مطابق خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے عید آپریشن کے لئے اضافی وسائل مختص کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے صفائی مہم میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی عابد حسین بھٹی نے بتایا کہ عید آپریشن میں 11 ہزار 500 سے زائد ورکرز حصہ اور2600 سے زائد مشینری بروئے کارلائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ7 لاکھ سے زائد ویسٹ بیگز کی تقسیم جاری ہے،مویشی منڈیوں اور یونین کونسل سطح پر بھی بیگز فراہم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 235 آگاہی کیمپس قائم، شہریوں کو آلائشیں مقررہ مقامات پر تلف کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کھلی جگہوں، نہروں، تالابوں اور گلیوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا۔ ہر تحصیل اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم، شکایات کے اندراج کے لئے ہیلپ لائنز فعال کر دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button