Events / Seminars

Awareness program on Domestic Workers Act 2019 organized by PDF, special participation of Nasir Chadhar and Mian Saeed

Faisalabad (94 news) پی ڈی ایف کے زیر اہتمام فیس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس ڈھڈی والا میں ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ2019 بارے آگاہی کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد نے کی جبکہ نورین تبسم پروگرام کی آرگنائزر تھیں۔ پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال ناصر چدھڑ اور میاں محمد سعید لیبر انسپکٹر نے بطور مہمان خصوصی اور نعمان یونس پراجیکٹ کوارڈینیٹر، یوسف عدنان پراجیکٹ آفیسر و جنرل سیکرٹری فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک، میاں ظفر اقبال جھمرہ، احمد گجر پی ٹی آئی رہنما، مرزا احسن سماجی اکارکن، فیصل ایڈووکیٹ، شبانہ رزاق، ریحانہ شاہد، رانا واجد ، نورین تبسم، میاں محمد حمزہ و دیگر نے مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی۔ کمپئیرنگ کے فرائض سی جی ممبر عظمیٰ اور آسیہ نے دئیے، پروگرام میں تقریباََ 100 سے زائد ڈومیسٹک ورکرز نے شرکت کی، جس میں بچوں نے بہترین پرفارمنس کے ذریعے آئین کی شقوں بارے آگہی دی گئی، تھیٹر کے ذریعے عاطف کی ٹیم نے بھر پور طریقہ سے ڈومیسٹک ورکرز کے مسائل اور انکے حل اور آئین بارے آگاہی دی۔

اس موقع پر ناصر چدھڑ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ڈومیسٹ ورکرز بھی ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہیں، ہمیں انکے حقوق کا خیلا رکھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈومیسٹک ورکرز بارے ایکٹ بناکر انکو جو تحفظ فراہم کیا ہے خوش آئیند ہے، اس سے غریب اور پسہ ہوا طبقہ احساس محرومی سے بھی نجات پائے گا اور انکو بھی صحت اور دیگر سہولیات ملیں گی۔

لیبر انسپکٹر میاں محمد سعید نے کہا کہ لیبر ڈیبارٹمنٹ نے ڈومیسٹک ورکرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔ جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی وہ پی ڈی ایف کے تعاون سے ہمارے پاس آئیں یا خوش تشریف لائیں ہم انکی رجسٹریشن کردی جائے گی جونہی اسکے رولز بنیں گے آئین پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا،

نعمان یونس نے بتایا کہ پی ڈی ایف عرصہ دراز سے فیصل آباد میں پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے کام کررہی ہے، اب ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آپس میں بھائی چارہ کی فضا کو فروغ دینے کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک ورکرز کے ساتھ بہت ظلم ہوتا رہا حکومت نے ایکٹ 2019 پاس کرکے انسانی حقوق کی پاسداری کیے،

یوسف عدنان نے بتایا کہ پی ڈی ایف ایک سماجی ادارہ ہے جو مظلوموں کی آواز بنا ہے اور حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ بہت تعاون کررہا ہے، نادرا نے بہت لوگوں کے شناختی کارڈ بنا کر خواتین کو پریشانی سے بچایا، اسے طرح بچوں کے ب فارم بنانے میں بھی نادار کا بہت کردار رہا،

میاں ندیم احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب انسان برابر پیدا کئے لیکن جو انسانوں کے ساتھ پیار کرتا حقوق العباد کا خیال رکھتا اللہ کے نزدیک وہی ہے، باقی پیچھے رہ جایں گے۔ ڈومیسٹک ورکز کسی مجبوری کے تحت لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہیں۔ سب کو چاہئیے کہ انکو عزت دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایف نے آگاہی پروگراموں کے ذریعے جو کام شروع کیا وہ خوش آئیند ہے اور جب تک آگاہی نہ ہو کوئی بھی اپنے حقوق لینے کے لئے آواز نہیں اٹھا سکتا۔

مس نورین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button