قومی

پی ڈی ایف کا ریڈیو پاکستان ایف ایم93 فیصل آباد میں مذاکرہ

فیصل آباد (94 نیوز) پاکستان میں رہنے والے تمام شہری برابری کے حقوق رکھتے ہیں، قائداعظم پاکستان کو صحیح معنوں میں ہر لحاظ سے آزاد ریاست دیکھنا چاہتے تھے جہاں تمام لوگ آزادی کیساتھ زندگی گزار سکیں، جنہیں مذہبی آزادی ہو، جنہیں تعلیم حاصل کرنے کی آزادی ہو جنہیں کاروبار کرنے کی آزادی ہو،

ان خیالات کا اظہار محترمہ رومانہ بشیر چیف ایگزیکٹو آفیسر پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن راولپنڈی، افتخار احمد سماجی کارکن اور یوسف عدنان جنرل سیکرٹری فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک نے ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 کے معروف لائیو پروگرام "رابطہ” میں میزبان پروگرام میاں ندیم احمد کیساتھ ایک مذاکرہ میں کیا۔

رومانہ بشیر نے کہا کہ تمام پاکستانی اس کا تعلق کسی بھی ذات پات سے ہو، کسی بھی مذہب سے ہو کسی بھی مسلک سے ہو کسی بھی علاقہ سے ہو سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، اور انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہو تاکہ وہ بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں وہ بھی اپنی زندگی اچھے طریقہ سے گزار سکیں، یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم اس ملک میں رہنے والی اقلیتوں کو بھی تسلیم کریں گے اور ان کو وہ حقوق جو آئین پاکستان میں دئے گئے ہیں اور جو ریاست نے دئےے ہیں وہ دئے جائیں، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے 5 فیصد جاب کوٹہ 2 فیصد تعلیمی کوٹہ رکھا گیا ہے جس کے لئے ہم حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہمیں اس کے امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، ہماری ثقافت ایک ہے ہم اپنی ثقافت کو بھی فروغ دیں ہماری ثقافت میں پیار اور محبت شامل ہے،

افتخار احمد اور یوسف عدنان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فیصل آباد کے لوگ اور انتظامیہ ایک پیج پر ہیں، ہم سب ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہیں ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں جس میں ہمارے مذہبی رہنماؤں کا کردار قابل ستائش ہے، جس میں علمائے کرام اور پادری صاحبان شامل ہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ انتظامیہ ہر تہوار پر وہ چاہے مسلمان بھائیوں کا ہو یا مسیحی بھائیوں کا اسکی سکیورٹی اور انکو باسہولت کرنے کے لئے دن رات ایک کردیتے ہیں،

اس موقع پر پاکستان بھر سے لوگوں کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے گئے

ایک سوال کے جواب میں محترمہ رومانہ بشیر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں چیزوں کا ادراک ہونا چاہئے ہمیں خواتین کے حقوق خصوصی طور پر گھروں میں کام کرنے والی خواتین، سینٹری ورکرز اور دیگر ایسے طبقات کی بھی رہنمائی کرنا ہوگی،

ایک اور سوال کے جاب میں انہوں نے کہا کہ ثقافت ہماری پہچان ہے اور ایک ثقافت میں اس علاقہ کے تمام مذاہب کے لوگ ہو سکتے ہیں،

میزبان پروگرام میاں ندیم احمد،محترمہ رومانہ بشیر، یوسف عدنان اور افتخار احمد نے مادر ملت فاطمہ جناح کی برسی کے حوالے سے بھی انکو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قائداعظم خواتین کے حقوق اور انکی ہر معاملہ میں شمولیت کے خواہاں تھے انہوں نے سیاست میں بھی فاطمہ جناح کو اپنے ساتھ ساتھ رکھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button