National
PTI's 43 The order to accept the resignation of members of the National Assembly is suspended


Lahore (94 news) Lahore High Court of PTI 43 ارکان قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم درخواست پر سماعت کی۔ ریاض فتیانہ سمیت سابق 43 ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے علی ظفر پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ 43 اراکین اسمبلی نے 23 جنوری کو اسپیکر کو استعفے واپس لینے کیلئے چٹھی لکھی تھی،اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے آئین کے تحت انکوائری نہیں کی اور کبھی اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اراکین کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43 ایم این اے ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے اور 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 43 سابق رکن قومی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا اور درخواست دائر کی گئی،درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔