قومی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بجلی چوری کرتے پکڑی گئی

لاہور (94 نیوز) پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عائشہ رضا بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔عائشہ رضا پی ٹی آئی میں کوارڈینیٹر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 170 سے پی ٹی آئی کی کوآرڈینیٹر عائشہ رضا خان بجلی چوری کرتے پکڑی گئیں۔ لیسکو حکام نے تھانہ ستوکتلہ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا،لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو ایم اینڈ ٹی کی ٹیم نے واپڈا ٹاؤن میں بجلی کا ترسیلی نظام اچانک چیک کیا تو انکشاف ہوا وہاں رہائش پذیر عائشہ رضا خان کے گھر میں نصب میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button