پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے اراکین اسمبلی کے احتجاج کی کال ناکام ہوگئی


اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے اراکین اسمبلی کے احتجاج کی کال ناکام ہوگئی۔
گزشتہ رات اجلاس میں تمام پارلیمنٹیرنز کو آج دس بجے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم صرف چھ پارلیمنٹیرینز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جن میں علی محمد خان، سینیٹر مشعال خان یوسفزئی، سینیٹر فلک ناز چترالی، شفقت اعوان اور جنید اکبر شامل تھے۔
سلمان اکرم راجہ بھی کچھ دیر کے لئے ہائیکورٹ کے باہر پہنچے اس کے بعد وہ بھی روانہ ہوگئے، ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی نفری اور قیدی وینز بھی موجود تھیں۔
احتجاج کی کال کے باوجود ہائیکورٹ نہ پہنچنے پر سلمان اکرم راجہ اپنے ہی اراکین اسمبلی پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گڑگڑا کر ان سے التجاء کی تھی کہ ہائیکورٹ کے باہر پہنچیں، کہاں ہیں یہ سارے لوگ؟ کیوں نہیں آئے؟، میں سب کے نام سامنے لاؤں گا۔



