تقریبات/سیمینارز

ڈی سی فیصل آبادکامیٹرک سٹوڈنٹس کے مابین اردو تقریری مقابلے کا اعلان

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کا ایک اور احسن قدم۔۔

ایک دن کا اعزازی ڈپٹی کمشنر کے بعد مقرر/مقررہ فیصل آباد کے لیے میٹرك لیول کے سٹو ڈنٹس کے درمیان اردو تقریری مقابلے کا اعلان۔ پہلی بار مقرر طالب علم/مقررہ طالبہ کے ساتھ ساتھ اس کے کوچ استاد کے لیے بھی کیش پرائز دیا جائے گا۔ ۔رجسٹریشن متعلقہ تحصیل وینیوز پر 30 نومبر سے 3 دسمبر تک ھو گی۔ تحصیل لیول مقابلہ مورخہ 6 دسمبر بروز منگل (سرکاری سکولز) مورخہ 7 دسمبر بروز بدھ (پرائیویٹ سکولز)ضلع لیول ہونگے، جبکہ (فائنل)12 دسمبر بروز سوموار عنوان ۔کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں 2-خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر3-ساندل سے فیصل آباد تک 4-مجھے ایک دن کا ڈی سی بننا ہے5-سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا مقرر کئے گئے ہیں

تقسیم انعامات کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔ پہلا انعام 20 ہزار روپے،دوسرا انعام 15 ہزار روپے اور تیسرا انعام 10 ہزار روپے دیا جائے گا۔ تحصیل لیول کے وینیوز میں تحصیل سٹی بوائز کے لئےگورنمنٹ کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ روڈ اور گرلز کے لئے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد، جبکہ جھمرہ کے بوائز کیلئے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چک جھمرہ اور گرلز کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چک جھمرہ، اسی طرح جڑانوالہ کے بوائز کیلئے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول، جڑانوالہ اور گرلز کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 جڑانوالا ہوگا۔ تحصیل سمندری کے بوائز کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 سمندری اور گرلز کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1 سمندری ہوگا۔ تحصیل تاندلیانوالا کے بوائز کیلئےگورنمنٹ ایم سی ہائی سکول تاندلیانوالہ اور گرلز کیلئے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول تاندلیانوالا ہوگا۔ تحصیل صدر کے بوائز کیلئے گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول ڈجکوٹ اور گرلز کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ڈجکوٹ رکھا گیا ہے۔ ضلع لیول کے وینیو گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جڑانوالا روڈ فیصل آباد ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button