قومی

پی ٹی آئی چھوڑ کر (ق) لیگ میں شامل ہونے والے اہم رہنماءقاتلانہ حملے میں جاں بحق

گوجرانوالہ (94 نیوز) مسلم لیگ (ق) کے رہنماءمہر کاشف صدیق اور ان کا ذاتی محافظ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے، سی پی او نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہر کاشف صدیق چند روز قبل پی ٹی آئی چھوڑ کر (ق) لیگ میں شامل ہوئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مہر عامر نے آج واپڈا ٹاؤن میں گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے مہر کاشف شدید زخمی ہو گئے جبکہ انہیں بچانے کی کوشش میں سیکیورٹی گارڈ ارشد جاں بحق ہو گیا۔

کاشف مہر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے تشویشناک حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے، انہیں پانچ گولیاں لگیں جس میں ایک گولی سر پر بھی لگی تھی۔

مہر کاشف چند روز قبل تحریک انصاف چھوڑ کر ق لیگ میں شامل ہوئے تھے جبکہ وہ پیپلز پارٹی کے سٹی صدر خالد ہمائیوں قتل کیس میں 16 سال جیل رہے اور وہ دو سال قبل ہی جیل سے رہا ہوئے تھے۔سی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں اور ہدایات جاری کی ہیں کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button