قومی

پی ٹی آئی نے قرض لینے کے ریکارڈتوڑدیئے،کہتے تھے قرض لینے کے بجائے خودکشی کرلیں گے،خورشید شاہ

سکھر (94نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے قرض لینے کے ریکارڈتوڑدیئے، لوگ سمجھتے تھے قرض کے بغیرملک آگے بڑھے گا،کہتے تھے قرض لینے کے بجائے خودکشی کرلیں گے۔

خورشیدشاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاستدان الیکشن میں آکربڑے دعوے کرکے جاتے ہیں، ذات اوربرادری کے چکرمیں کرداردیکھے بغیرنمائندوں کوووٹ دیاجاتاہے،خدمت ووٹ لینے کے لالچ سے نہیں کی جاتی ہے،سیاست گالم گلوچ نہیں،خدمت کانام ہے، عوام موجودہ حکومت سے ایک بھی نوکری کی توقع نہ کرے،نوجوانوں کوروزگارکے نام پردھوکادیاگیا،اپوزیشن جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت کیساتھ ہے،کچھ نہ کرناجنوبی پنجاب کے لوگوں سے دھوکاہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 4آمروں سے مقابلہ کرکے یہاں پہنچی،کبھی کسی سے نہیں پوچھا کہ اسکا تعلق کس جماعت سے ہے،کوشش ہوتی ہے اپنی عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکوں،پیپلز پارٹی کوپھربھی عوام کے روزگارکادردہوتاہے،ہم نے 2008میں کئے گئے وعدے پورے کئے۔

خورشیدشاہ نے کہا کہ زندگی کااصول بنالیاہے گلہ،منافقت اورجھوٹ نہیں بولناہے، وزیر اعظم نے کہاکہ ہربدھ کو آکر پارلیمنٹ میں جواب دوں گا،پانچ مہینے گزر گئے مگر وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نہیں آئے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کوہرصورت علیمہ خان کی جائیدادوں کی وضاحت دیناہوگی۔

پیپلزپارٹی کے رہنمانے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے کہاجاتاہے1کروڑنوکریاں دیں گے،گھربنائیں گے، انہوں نے کہا کہ 2008 میں جب بچہ پیداہواتواسے کان میں بتایاگیات±و72 ہزارکامقروض ہے، 2013 میں پیداہونیوالے نومولودکے کان میں کہاگیاتو1لاکھ 25 ہزارکا مقروض ہے،2017 میں پیداہونیوالے بچے کو کان میں کہا گیا تو 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ تم نے30 پنچرکی بات کی تھی ہم نے کھولے تو60 پنچر سامنے آجائیں گے،حلقے کھولنے کے لیے اب تک کوئی کمیٹی نہیں بیٹھی،ایسے مینڈیٹ کے باوجود ہم نے حکومت کو دعوت دی آئیں کام کریں،انہوں نے کہا کہ حکومت کو بس ایک ہی فکر ہے قرضے کیسے لیے جائیں،انہوں نے کہا کہ بجلی،گیس پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،یوریا کی بوری کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیا گیا،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،حکومت پوچھنے کوتیارنہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button