قومی

چنیوٹ میں سفاک خاوند نے بیوی اور معصوم بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

چنیوٹ(94نیوز)سفاک شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقے رائے چند میں اعجاز نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولیاں مارکر خودکشی کرلی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں اعجاز کی بیوی ، دو بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے۔بچوں کی عمریں3سے 5سال کے درمیان ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button