قومی

لاک ڈاؤن میں ملازمین کو نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت

کراچی (94 نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن میں ملازمین کو فیکٹریوں سے نکالنے سے متعلق ملز مالکان کو درخواست میں ترمیم کرکے دوبارہ سے دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن میں ملازمین کو فیکٹریوں سے نکالنے سے متعلق ملز مالکان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ سندھ حکومت کے ریلیف آرڈیننس کے بعد درخواست غیر موثر ہوسکتی ہے جس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ حکومت فیکریٹری مالکان کو ریلیف دے رہی ہے یا نہیں ؟

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے گھر اور دکان کے کرائے میں ریلیف دیا ہے، حکومت نے کئی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازات دی ہے۔

اس موقع پر وکیل ٹیکسٹائل کمپنی کے درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ٹیکسٹائیل کمپنیوں کا کام ہی ایکسپورٹ کرنا ہوتا ہے، جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ بند ہےہم ایکسپورٹ کیسے کریں گے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کھلی ہوئی ہے، کام چل رہا ہے۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ جب کمپنی کا سامان ایکسپورٹ نہیں ہوگا تو کمپنی کیسے کمائے گی۔

عدالت نے فریقین کے مؤقف بننے کے بعد درخواست گزاروں کو درخواست میں ترمیم کرکے دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button