کھیل

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان معرکہ اتوار کو ہو گا

سڈنی(94 نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں یکم مارچ بروز اتوار کو سڈنی کے شوگراؤنڈ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔گروپ بی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم ایونٹ میں تاحال کھیلے گئے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔دوسری طرف قومی خواتین کرکٹ ٹیم تاحال ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے ایک میں اُسے کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سےپاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کےامکانات روشن ہوجائیں گے۔جنوبی افریقہ ویمنزکرکٹ ٹیم سےمیچ کے بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کوقدرےکمزورحریف تھائی لینڈسےمقابلہ کرناہے۔دوسری طرف جنوبی افریقہ ویمنزکرکٹ ٹیم پاکستان کےخلاف کامیابی کی صورت میں براہ راست سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان گذشتہ سال کھیلی گئی پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی تھی،سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے جیتا تھا۔

گذشتہ میچ میں انگلینڈ کےخلاف33گیندوں پر41رنزکی اننگز کھیلنے والی عالیہ ریاض پرامیدہیں کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایونٹ میں جنوبی افریقہ کےخلاف اہم میچ میں کامیابی حاصل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے، قومی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےخلاف عمدہ کارکردگی کامظاہرہ نہیں کر سکی مگر وہ پرعزم ہیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹیم کی کارکردگی میں واضح فرق دیکھا جاسکے گا۔عالیہ ریاض نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹ نے گذشتہ سال جنوبی افریقہ کو اُن کےہوم گراؤنڈ پر کھیلی گئی سیریز میں ٹف ٹائم دیا تھالہٰذا قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں بھی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے میدان میں اترتے وقت پراعتماد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی فارم میں ہوں اور اُنہیں امید ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں وہ بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button