National

PTI leader Nadeem Afzal Chan resigns

Islam Abad ( 94 news) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیاہے جسے فی الحال قبول نہیں کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیاہے لیکن ابھی تک قبول نہیں کیا گیاہے ، ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔

وفاقی حکومت کی ایک اور وکٹ گر چکی ہے ، معاون خصوصی ملک سے باہر ہیں اور انہوں نے فی الحال اپنے آپ کو سیاست سے دور کر لیاہے ، ان کا استعفیٰ حکومت کو موصول ہو چکاہے لیکن اسے ایک ماہ کی چھٹیوں پر منتقل کیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور عہدے سے الگ ہو رہے ہیں۔

چھ دن قبل یہ خبر میڈیا میں گردش کر رہی تھی کہ وہ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما نے خود بیان جاری کیا اور کہا کہ وہ فی الحال ایک ماہ کی چھٹیوں پر ہیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے نجی ٹی وی جی این این نے یہ دعویٰ کر دیاہے کہ ندیم افضل چن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے اور امکان ہے کہ وہ واپس پیپلز پارٹی میں ہی شمولیت اختیار کر لیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close