قومی

پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے سدھرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(94 نیوز) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ 2 ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کی گیم چلائی جارہی ہے، اس معاملات میں مجھے اپنی بھی غفلت نظر آئی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوا ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیے، آج کے بعد پارٹی اختلافات پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔ اور پارٹی میں اپنے تمام مسائل کو آج سے ختم کر رہا ہوں۔ پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پراپیگنڈہ کرے گا تو میں جواب نہیں دوں گا، پارٹی میں اپنے تمام تر اختلافات آج سے ختم کرتا ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button