قومی

پنجاب میں 7 کمشنرز سمیت متعدد سیکرٹریز کی اکھاڑ پچھاڑ

لاہور (94 نیوز) پنجاب میں 7 کمشنرز سمیت متعدد سیکرٹریز کی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں متعدد کمشنرز اور سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے۔

سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اسد اللہ خان کو سیکرٹری محکمہ زراعت پنجاب تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ پلاننگ مجاہد شیر دل کو سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا

سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اجمل بھٹی کو سیکرٹری محکمہ انرجی تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ انوائرمنٹ پروٹیکشن سید مبشر حسین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ نعیم روف کو سیکرٹری محکمہ انوائرمنٹ پروٹیکشن تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ زراعت اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ لیبر ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چھٹہ کو سیکرٹری محکمہ لیبر تعینات کر دیا گیا

محمد عثمان انور کو کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ معدنیات عامر اعجاز اکبر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی محمد علی عامر کو سیکرٹری محکمہ معدنیات تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن وقاص علی محمود کو سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ وومن ڈوپلپمنٹ صائمہ سعید کو سیکرٹری محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر سمیرا صمد کو سیکرٹری محکمہ وومن ڈوپلپمنٹ تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ فوڈ علی سرفراز حسین کو سیکرٹری محکمہ ہاوسنگ اربن تعینات کر دیا گیا اور سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ نادر چھٹہ کو سیکرٹری محکمہ فوڈ تعینات کر دیا گیا

ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو محمد احسن وحید کو سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ سیاحت اسداللہ فیض کو سیکرٹری محکمہ یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک نوید حیدر شیرازی کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا

کمشنر فیصل آباد زاہد حسین کو سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ کو کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

کمشنر سرگودھا نبیل جاوید کو سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا

کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کو کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کو کمشنر ملتان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

کمشنر بہاولپور کیپٹن ر ظفر اقبال سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر جہانگیر انور کو کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا گیا

کمشنر گجرانوالہ احسان بھٹہ کو سیکرٹری محکمہ سیاحت تعینات کر دیا گیا

کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ صلوت سعید کو کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا

رجسٹرار کوآپریٹیوز سوسائیٹیز رفاقت علی کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن تعینات کر دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور ذیشان جاوید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

عمر جہانگیر کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور تعینات کر دیا گیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button