قومی

پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کی نااہلی سے خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 143ساہیوال، این اے 185ڈی جی خان ، پی پی 203ساہیوال پر الیکشن شیڈول جاری  کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 143، این اے 185 اور پی پی 203کے حلقوں میں ضمنی الیکشن 5 اکتوبر کو ہوگا، نشستیں زرتاج گل، رائے حسن نواز خان اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال کی نااہلی سے خالی ہوئی تھیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 28سے 30اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3ستمبر تک ہوگی،اپیلوں پر فیصلہ 12ستمبر تک کیا جائے گا،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 15ستمبر ہے،امیدواروں کو انتخابی نشانات 16ستمبر کو دیئے جائیں گے اور 5 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button