قومی

پی ٹی آئی بھی اقرباء پروری میں کسی سے پیچھے نہیں،پرویز خٹک کے بھتیجے کو اہم ترین عہدہ دیدیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے عمران خٹک کو متفقہ طور پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، اراکین کمیٹی نے نو منتخب چیئرمین کا جلد کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کیلئے ریاض حسین پیر زادہ نے عمران خٹک کا نام تجویز کیا، اراکین کمیٹی برجیس طاہر جنید اکبر، مرتضی جاوید عباسی ، سردار طالب حسین نکئی اور شاہد احمد سمیت اجلاس میں شریک تمام اراکین نے متفقہ طور پر عمران خٹک کو توانائی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی حمایت کی ۔رکن کمیٹی ریاض پیرزاداہ نے کہا کہ گردشی قرضوں سمیت توانائی شعبے کے مسائل چیلنج ہیں ، مرتضی جاوید عباسی نے گیس اور بجلی کی قیمتوں پر کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کی تجویز دی ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close