قومی

اپوزیشن کو دن رات خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں، پرویز خٹک

نوشہرہ (94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اُن کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کو دن رات خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں جس کی وجہ سے یہ لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کا دن باریاں بانٹنے والوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو اندھیرے میں رکھا، ووٹ حاصل کرکے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ 9 مئی کا دن پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button