قومیکامرس

بجلی فی یونٹ 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (94 نیوز) بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں، بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دی ہے جس پر کل سماعت ہو گی۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے۔منظوری کی صورت میں صارفین پرپچاس ارب تک کا بوجھ پڑے گا، درخواست میں بتایاگیا کہ دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button