قومی

پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی سوچ میں زمین آسمان کافرق ہے،پرویز خٹک

نوشہرہ(94 نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ تحریک انصاف نظریاتی پارٹی ہے،عوام کے بنیادی حقوق دہلیز پر پہنچانے کی جنگ لڑرہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک نے نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اور سیاسی جماعتوں کی سوچ میں زمین آسمان کافرق ہے، پاکستا ن تحریک انصاف نظریاتی پارٹی ہے،عام آدمی کےلئے آسانیاں پیدا کریں گے،ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل کو نہیں سمجھا،عوام کے بنیادی حقوق دہلیز پر پہنچانے کی جنگ لڑرہے ہیں،عمران خان کے ایجنڈے کوہرصورت میں عملی جامہ پہنائیں گے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close